Live Updates

بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے ہسار سے حراست میں لیا گیا

ہفتہ 17 مئی 2025 19:40

بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)بھارتی پولیس نے ٹریولر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کیالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے ہسار سے حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب چینل دیسی اانڈو کے نام سے سفری وی لاگز بنانے والے جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر سبسکرائبر کی تعداد پونے 4لاکھ سے زائد ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔بھارتی پولیس حکام نے الزام لگایا کہ جیوتی نے 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، خاتون وی لاگر نے پاکستانی ایجنٹوں سے واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات شیئر کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات