قصور،اوباش ملزمان کی جوانسالہ لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بناک کر بلیک میلنگ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 17 مئی 2025 19:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں اوباش ملزمان کا جواں سالہ لڑکے کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا او رویڈیو بناکر وائرل کرنے دھمکیاں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ مصطفی آباد میں لاہور کیت کے رہائشی محبوب عالم نے درخواست برائے مقدمہ درج کروائی ہے کہ میرا 15/14سالہ حقیقی بھائی جوکے طالب علم ہے اور دو ہفتے قبل قصور جاتے ہوئے لکھنکے کے قریب سے دو کس نے پسٹل دکھا کر اغواء کرلیا اور میرے بھائی کو ایک حویلی میں لے جاکر کمرے میں بند کردیا وہاں دوکس اور بھی موجود تھے اورپھر میرے بھائی پر تشدد شروع کردیا پھر پسٹل والے شخص نے میرے بھائی کو بے لباس کردیا ساتھ ویڈیو بھی بناڈالی پھرملزمان نے میرے بھائی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھکمیاں دیتے رہے ۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :