کوہاٹ، دو فریقین میں جرگہ کے دورا ن جھڑپ ،3 افراد زخمی

ہفتہ 17 مئی 2025 20:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) قبائلی ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے ہیڈکوارٹر میں دو فریقین کے مابین جاری جرگہ کے دورا ن جھڑپ میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مخالفین کی ایک پک اپ گاڑی نذر آتش کردی گئی۔

(جاری ہے)

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز لوئر اورکزئی کے ہیڈکوارٹر میں فیروزخیل خانان اور آفریدی قبائل کے مابین کسی تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اچانک جرگے کے دوران فریقین کے مابین جھگڑا شروع ہو گیا اور ایک دوسرے پر ڈنڈے اور پتھربرسائے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق تصادم کے دوران ایک پک اپ گاڑی بھی نذر آتش کر دی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پا لیا۔بتایاجاتا ہے علاقہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ وقوعہ کے بارے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :