Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کا بجٹ2025-26 میں ٹیکسوں میں کمی سمیت معاشی نمو کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے سفارشات پر مبنی وزیراعظم کو خط

ملک کی بڑی تعداد خط غربت کی لکیر سے بھی نیچے جاچکی ہے جو کہ مظبوط منظم اور مستحکم پاکستان کی راہ میں بڑی دیوار ہے،حقیقی معاشی ترقی کا خواب غریب و متوسط طبقے کو فائدہ پہنچائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جس کیلئے جدت سے ہم آہنگ معاشی اصلاحات پر مبنی نظام وطن عزیز کا اہم تقاضہ ہے،خط کا متن

ہفتہ 17 مئی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینئر رہنما و حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے بجٹ 2025/2026 میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے پر ٹیکسوں میں کمی سمیت معاشی نمو کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو سفارشات پر مبنی خط لکھ دیا، خط کے مندرجات میں نسرین جلیل نے وزیراعظم سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی معاشی ترقی کا خواب غریب و متوسط طبقے کو فائدہ پہنچائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جس کیلئے جدت سے ہم آہنگ معاشی اصلاحات پر مبنی نظام وطن عزیز کا اہم تقاضہ ہے بدقسمتی سے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان میں آج بھی دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ ہی فیضیاب ہوتا رہا ہے جس کے باعث امیر مزید امیر ترین اور سفید پوش افراد بنیادی سہولیات زندگی تک سے محروم ہیں اور بڑی تعداد خط غربت کی لکیر سے بھی نیچے جاچکی ہے جو کہ مظبوط منظم اور مستحکم پاکستان کی راہ میں بڑی دیوار بنا ہوا ہے، نسرین جلیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم صاحب آئندہ بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرکے اٹھانوے فیصد طبقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات