ایس پی صدر کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کےلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 17 مئی 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ایس پی صدر شمس الدین کی زیر صدارت تھانہ شاہ شمس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں کینٹ سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر نے کھلی کچہری میں شریک شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :