
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
یو این
ہفتہ 17 مئی 2025
23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) یوکرین کے مشرقی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں متعدد شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ملک میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ یہ حالیہ ہفتوں کا مہلک ترین حملہ ہو سکتا ہے۔
یہ واقعہ آج سومے کے علاقے بیلوپیلا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس روس کے ڈرون کا نشانہ بنی۔ اس حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
ملک میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے مشن (ایچ آر ایم ایم یو) کے مطابق، ابتدائی اطلاعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ بس میں سوار شہری محاذ جنگ کے قریبی علاقے سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن میں خواتین کی اکثریت تھی۔
(جاری ہے)
کڑی یاد دہانی
اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی کڑی یاد دہانی ہے کہ یوکرین بھر میں عام شہری متواتر ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل 24 اپریل کو ملکی دارالحکومت کیئو میں ہونے والے میزائل حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک اور 81 زخمی ہو گئے تھے۔
مشن کا کہنا ہے کہ اگرچہ رواں مہینے یوکرین میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد اپریل کی نسبت کم ہے تاہم روزانہ کسی نہ کسی جگہ، بالخصوص محاذ جنگ کے قریبی علاقوں سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
امن بات چیت کا خیرمقدم
اقوام متحدہ نے روس اور یوکرین کے مابین ترکیہ میں ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل کا نتیجہ مکمل، فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی صورت میں نکلے گا۔
گزشتہ تین سال میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک قیام امن کے لیے آپس میں براہ راست گفت و شنید کر رہے ہیں۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے ان مذاکرات میں جنگ بندی کے علاوہ بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات ہو گی۔
جمعہ کو اقوام متحدہ کی ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا تھا کہ ادارہ اس بات چیت میں سہولت دینے کے لیے ترکیہ اور امریکہ کے کردار کا اعتراف کرتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ بات چیت اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی مطابقت سے یوکرین میں منصفانہ جامع اور پائیدار امن کے لیے راہ ہموار کرے گی۔
روس نے فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کی تھی۔ جنگ کے ابتدائی مہینوں کے بعد فریقین میں بات چیت کا یہ پہلا موقع ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
-
ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے آگئی، جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.