وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 20 مئی کو سرگودھا آئیں گی

اتوار 18 مئی 2025 10:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 20 مئی بروز منگل کو سرگودھا آئیں گی جس اپنے متوقع دورہ سرگودھا پر یونیورسٹی آف سرگودھا کی تقریب ہونہار سکالرز شپ پروگرام کی مہمان خصوصی ہوں گئیں اور اس سکالرز شپ پروگرام کے تحت ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گئیں۔

(جاری ہے)

وہ زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شعبہ آوٹ ڈور (او پی ڈی)اور 47 پل تا قینچی موڑ فلائی اوور کے ساتھ سیف سٹی پروگرام کا افتتاح کریں گئیں-