Live Updates

غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے امریکی تجویز پر وقت ضائع نہ کریں،اقوام متحدہ

نو ہزار امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ،سامان کی تقسیم کے لیے افراد موجود ہیں،ٹام فلچر

اتوار 18 مئی 2025 12:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)اقوام متحدہ کے امدادی پروگرام کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے امریکی تجویز پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے متبادل تجاویز دے رہے ہیں، ان کے ساتھ وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹام فلیچر کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے اڑھائی ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں تک امدادی سامان کی منتقلی روک رکھی ہے۔فلیچر نے کہا کہ نو ہزار امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے پاس سامان کی تقسیم کے لیے افراد موجود ہیں، ہمارے پاس کمیونیٹیز کا اعتماد ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں تک محفوظ، تیز اور بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور ہمیں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے کام کرنے دیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات