جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار ،قبضہ اور کاروبار کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری

اتوار 18 مئی 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) صوبہ میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار ،قبضہ اور کاروبار کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور جس کے نتیجے میں گزشتہ روز گوجرانوالہ ریجن میں ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر زاہد اقبال شیخ کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف گوجرانوالہ نے شہر سے بدیسی پرندوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث 3تاجروں کا چالان کرکے انہیں 50ہزار روپے جرمانہ کیا ، ایک دوسری کارروائی میں سانڈھوں کے1غیر قانونی شکار ی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف ایف آ ئی آ ردرج کروادی گئی، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی محمد سلطان انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کیساتھ جنگلی سور کی لڑائی کیلئے رکھے گئے 2 جنگلی سور برآمد کر کے 1ملزم کو گرفتار کر کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 70ہزار محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور سور قدرتی ماحول میں آ زاد کردئیے۔

متعلقہ عنوان :