ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا تھانہ ائیر پورٹ کا ملاحظہ

اتوار 18 مئی 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ ائیر پورٹ کے دورہ کے دوران محرر دفتر، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ اور تھانہ کے ریکارڈ چیک کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں تھانہ ائیر پورٹ کی حوالات کو چیک کیا، حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے استفسارکیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ مقدمات کی منصفانہ تکمیل اورمظلوموں کو ان کا حق دلانے کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :