Live Updates

بھارتی شہر حیدرآباد میں عمارت میں آ تشزدگی، کم از کم 17 افراد ہلاک

اتوار 18 مئی 2025 15:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ اتوار کو اے ایف پی اور مقامی حکام کےمطابق آگ اتوار کی صبح ایک تین منزلہ عمارت میں لگی جس میں زیورات کی دکان ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے فائر ڈیزاسٹر ریسپانس، ایمرجنسی اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجےکے بعد مدد کے لیے کال موصول ہوئی تھی۔آگ گراؤنڈ فلور پر لگی اور اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بھارت میں عمارت کے خراب طریقوں، زیادہ بھیڑ اور حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنا عام ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات