Live Updates

بیٹی نے باپ کو جگر عطیہ کر کے باپ بیٹی میں محبت کی لازوال داستان رقم کر دی

ڈاکٹر عبدالحق کا ٹرانسپلانٹ پی کے ایل آئی میں ہوا،دونوں باپ بیٹی روبصحت ہیں

اتوار 18 مئی 2025 17:55

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)بیٹی نے باپ کو جگر عطیہ کر کے باپ بیٹی میں محبت کی لازوال داستان رقم کر دی۔بتایا گیا ہے کہ نارووال کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان میڈیکل ایسوسی کے ضلعی صدر ڈاکٹر عبد الحق کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں لیور ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

جس پر ان کی بیٹی جو خود بھی ایم بی بی ایس کی طالبہ ہیںنے اپنے والد کے لیے اپنے جگر کا حصہ عطیہ کر کے نہ صرف بیٹی ہونے کا حق ادا کیا بلکہ انسانیت،محبت اور قربانی کی ایک درخشاں مثال قائم کی۔ڈاکٹر عبدالحق کا ٹرانسپلانٹ لاہور میں عالمی معیار کے ادارے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں انجام پایا۔دونوں باپ بیٹی روبصحت ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات