Live Updates

~قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ میں حصہ لے گی،تربیت شروع

اتوار 18 مئی 2025 18:20

ئ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ میں حصہ لے گی، جس کیلئے کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈسے کھیلے گی۔سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات