پشاور،نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا

اتوار 18 مئی 2025 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)پشاور کے تھانہ رحمن بابا کی حدود دیر کالونی غفور آباد میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے شوہر اوربیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ پشاور کے تھانہ رحمن بابا کی حدود دیر کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جنہیں نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جوڑے کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔