بھارتی فورسز نے شوپیان میں 2 کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

پیر 19 مئی 2025 12:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ڈی کے پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران زاہد احمد اور انور خان نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ نوجوانوں کے خلاف امام صاحب پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔