بھکر ،بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر ایک اشتہاری ملزم گرفتار

پیر 19 مئی 2025 12:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پرچیکنگ کا عمل جاری ہے ۔تفصیلات کےمطابق انچارج چیک پوسٹ داجل محمد فرحان اعجاز خان سب انسپکٹر کی نگرانی میں محمد امیر اسسٹنٹ سب انسپکٹر معہ ٹیم نے دوران چیکنگ ایک اشتہاری ملزم محمد سلیم متعلقہ مقدمہ نمبر 584/21 تھانہ شہید مرید اکبر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزم روڈ ایکسیڈنٹ کے مقدمے کا اشتہاری تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق بھکر پولیس کی جانب سے داجل چیک پوسٹ پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :