دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے ،انہیں معاف نہیں کیا جائے گا،وزیر مواصلات بلوچستان

پیر 19 مئی 2025 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر مواصلات میرسلیم احمد کھوسہ نے گلستان میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے ،یہ جنگ ہماری قومی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے ، دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری مذمتی بیان میں کیا۔ میر سلیم احمد کھوسہ نے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،دھماکے نے انتہائی قیمتی وپڑھے لکھے نوجوان ہم سے چھین لئے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد وں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ایسے بزدلانہ حملوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔