Live Updates

برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

برطانوی حکومت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے،مظاہرین کا مطالبہ

پیر 19 مئی 2025 14:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکبہ مارچ میں شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک افراد نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین آزاد کرو، اسرائیل کا ظلم بند کرو اور برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کری جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔دوسری جانب سعودی عرب نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی حفاظت عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات