Live Updates

پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پرزوردیا گیا

پیر 19 مئی 2025 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جنرل علی اکبر احمدیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے مفادات اور سلامتی کے لیے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات