Live Updates

نوازشریف خصوصی طیارے پر برطانیہ روانہ، عیدلاضحیٰ بھی لندن میں ہی بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے

اتوار 1 جون 2025 15:25

نوازشریف خصوصی طیارے پر برطانیہ روانہ، عیدلاضحیٰ بھی لندن میں ہی بیٹوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف طبی معائنے کے لئے خصوصی طیارے پر لندن چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً 2ہفتے طویل ہونے کا امکانہے ، وہ لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے جبکہ عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے،نواز شریف تقریباً 7ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات