Live Updates

چوہدری خلیق الزماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اسلم فاروقی

پیر 19 مئی 2025 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ چوہدری خلیق الزماں تحریک پاکستان کے نامور رہنماں میں سے ایک تھے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مقاصد پاکستان کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں وہ اورنگی ٹان میں محب کونسل کے ذمہ دار رشید فضل کی رہائشگاہ پر تحریک پاکستان کے نامور رہنما چوہدری خلیق الزماں کے 52ویں یوم وفات کی مناسبت سے ایم کیو ایس سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں دلشاد علی انصاری، محمد اصغر اسرافیل، محمد علی، بابا جمال الدین و دیگر موجود تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں سے بہت دور ہے عوام کی اکثریت بھوک وافلاس کی زندگی بسر کررہی ہے لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دوکھا دہی و مفادات کی سیاست اور کرپشن عروج پر ہے قوم کو چاہیے کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات