Live Updates

فیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام فٹسال انڈر 14 چار ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کھیلے گئے

پیر 19 مئی 2025 20:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورفیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید غلام محمد آباد میں فٹسال انڈر 14 چار ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کھیلے گئے جس میں ا نڈر 14 کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور جذبے سے کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ الفتح فٹسال کلب اور لاسال فٹسال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلے کے بعد الفتح فٹسال کلب نے 5/7 گول سے میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی ملک خوشنود اعوان سی ایم پنجاب کوآرڈینیٹر جیل خانہ جات و چیئرمین فیصل آباد فٹسال ایسوسی ایشن نے جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ پاکستان کے یوتھ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یوتھ کھلاڑیوں کو اس طرح کے ایونٹس منعقد ہونے سے کھلاڑی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔ ان کے ہمراہ حافظ اظہر محمود،صدر فٹسال ایسوسی ایشن ڈاکٹر شہزاد مصطفیٰ فنانس سیکرٹری اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات