نادراکا پاکستانی شہریوں کیلئے بڑی پیشکش کا اعلان

اعضا عطیہ کرنے والے شہریوں کو تاحیات شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا

پیر 19 مئی 2025 20:08

نادراکا پاکستانی شہریوں کیلئے بڑی پیشکش کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کیلئے بڑی پیشکش کا اعلان کردیا ہے اور کہاہے کہ اعضا عطیہ کرنے والے شہریوں کو تاحیات شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا،نادراکے مطابق جس میں ایک خاص نشان ’سبز‘ رنگ کا ہے،ان افراد کو عطیہ دہندگان کے لوگو کے ساتھ شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے، جن میں تاحیات درستی ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

وہ شہری جو خصوصی افراد اور اعضا کے عطیہ دہندگان دونوں کے طور پر اہل ہوں گے۔ انہیں دہری حیثیت کے حامل خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے،جس میں وہیل چیئر اور عطیہ دہندگان کی علامتیں شامل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :