Live Updates

پاک چین تعاون کے سامنے بھارت کے بے بس، عالمی میڈیا کا اعتراف

پیر 19 مئی 2025 21:52

پاک چین تعاون کے سامنے بھارت کے بے بس، عالمی میڈیا کا اعتراف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) عالمی میڈیا نے بھی پاک چین تعاون کے سامنے بھارت کے بے بس ہونے کا اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ پاک بیجنگ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا ہے ۔ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔

فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار ی دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔

اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے، چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپرسونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دلائی۔ چینی اشتراک سے تیار کردہ پاکستان کے JF-17 تھنڈر طیاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات