Live Updates

ایران اور پاکستان علاقائی امن دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،ایرانی جنرل احمدیان

پیر 19 مئی 2025 22:08

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)ایرانی جنرل اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے پاکستانی ہم منصب جنرل عاصم ملک سے فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ بات چیت میں جنرل احمدیان نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہاکہ ایران اور پاکستان علاقائی امن دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو کہ آئی ایس آئی کے سربراہ بھی ہیں، نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کی سیاسی، سلامتی اور سماجی جہتوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اعادہ کیابھارت اور ایران کے نیشنل سیلیورٹی ایڈوائزرز نے بھی 18 مئی کو ایک دوسرے سے اسی تناظر میں ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات