دھمیال کی حدود میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر ایک ہفتے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

پیر 19 مئی 2025 22:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) تھانہ دھمیال کی حدود میں بیوی کو قتل کرنے والا ظالم شوہر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی حراست کے بعد ملزم نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے اپنی اہلیہ کو گھریلوناچاقی کی بناء پر چھریوں کے وار سے قتل کیا اور فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو ڈھونڈ نکالا جس سے تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔