راولپنڈی ،قتل مقدمہ میں ملزم عاصم کو عمر قید،4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

پیر 19 مئی 2025 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث قتل کے مقدمہ میں ملزم عاصم کو عمر قیداور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی، ملزم عاصم کو عمر قیداور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نومبر 2022 تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، ملزم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا انصاف کی فتح ہے۔