راولپنڈی،اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 19 مئی 2025 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)دھمیال پولیس نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، زیرحراست نے گھریلو چپقلش پر چھریوں کے وار سے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا،زیر حراست ملزموقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے دھمیال پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ زیر حراست ملزمکو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :