ایوان بالا اجلاس، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہاسٹلز میں داخلہ نہ ملنے کے معاملے پر وزیر قانون نے پنجاب حکومت سے بات کرانے کی یقین دہانی

پیر 19 مئی 2025 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) ایوان بالا میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلبائ کو ہاسٹلز میں داخلہ نہ ملنے کے معاملے پر وزیر قانون نے پنجاب حکومت سے بات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

سوموار کو ایوان بالا میں سینیٹر دوست محمد نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کے طلبائ کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلے ملے ہیں مگر ان کو نہ تو ہاسٹلوں میں جگہ دی جاتی ہے اور جن 60طلبائ کو ہاسٹلوں میں داخلے ملے تھے ان کو بھی نکال دیا گیا ہے جس پر ڈپٹی چیرمین نے کہاکہ بلوچستان کے طلبائ کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ معاملہ حکومت پنجاب کاہے ان کے نوٹس میں لے آتا ہوں اور اس حوالے سے سینیٹر پرویز رشید کو بھی حل تلاش کرنے کا کہوں گا۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان