فیصل آباد پولیس کی کارروائی، دو خواتین کو قتل کرنے والے چارملزمان گرفتار

پیر 19 مئی 2025 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) فیصل آباد پولیس نے دو خواتین کو قتل کرنے والے چارملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے کچھ عرصہ قبل ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔مقتولہ اقصیٰ بی بی کے دیور نے شوٹرز کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کیا۔ ملزم نے خود قتل کرکے اپنے مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی فیصل آباد نے پیشہ وارانہ مہارت سے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اقصیٰ بی بی (مقتولہ) کی والدہ سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے رقم بھی ہتھیالی تھی۔گرفتار ملزمان میں علی رضوان، سیف اللہ، پرویز عرف بوٹا مسیح اور عثمان عرف شیبی شامل ہیں۔گرفتار ہونے والے ملزمان نے شہر میں ہونے والے ایک اور اندھے قتل اور اقدام قتل کا بھی انکشاف کیا۔سی سی ڈی کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :