سی پی ایل سی کی کراچی میں وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری

پیر 19 مئی 2025 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی(سی پی ایل سی) نے کراچی میں رواں سال کے چارماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ پیر کوجاری پورٹ کے مطابق جنوری میں 5865، فروری میں 5441،مارچ میں 5703اور اپریل میں 5355وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

رواں سال 2025 جنوری میں سب سے زیادہ5865وارداتیں رپورٹ ہوئی جبکہ 4 ما ہ کے دوران شہری 687 کاریںاور1527 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ اور دیگر واقعات میں 185افراد قتل ہوئے اور بھتہ خوری کے 29، اغوا کے 8مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ اسلحہ کے زور پر شہریوں سے 5663موبائل فونز چھینے گئے ہیں۔