نوشہرہ ورکاں، نوشہرہ ورکاں میں دو بہنوں کا قتل والد کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

پیر 19 مئی 2025 19:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پرنئی آبادی میں گھر کے اندر قتل کی گئی دو حقیقی بہنوں 22 سالہ تانیہ 19 سالہ انیلہ کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے والد زوالفقار احمد کی رپورٹ پر تین نا معلوم مسلح افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذوالفقار احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بازار سے واپس گھر لوٹا تو تین مسلح افراد اس کے گھر میں موجود تھے اور دو ملزمان نے اسکی دونوں بیٹیوں پر فائر کر کے قتل کیا اور اسلحہ کے زور پر فرار ہو گئے ۔نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :