لاہور ،مختلف واقعات کے دوران 2افراد جان کی بازی ہار گئے

منگل 20 مئی 2025 04:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 2افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی، فارمنائیٹ سوسائیٹی میں دیمک سپرے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت 47سالہ اسد عباس کے نام سے ہوئی جو کہ کمالیہ کا رہائشی تھا، متوفی سوسائٹی کے ایک گھر میں دیمک سپرے کرنے آیا تھا، اسی دوران حالت غیر ہوئی، ہسپتال منتقل کے دوران اسد عباس دم توڑ گیا جس کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

جبکہ شیراکوٹ، بابو صابو چوک کے قریب گرین بیلٹ سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی عمر 45سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، پولیس کارروائی کے پیش نظر میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔