سانگلہ ہل، آپریشن بنیان مرصوصکی کامیابی پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام

کیک کاٹا گیا اور افواج کے حق میں نعرے بازی کی گئی،پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں،تقریب میں خطاب

منگل 20 مئی 2025 11:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)اللہ بخش ٹان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوصکی کامیابی پر پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اظہار تشکر کیلئے گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا،کیک کاٹا گیا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی،تقریب میں چوہدری ارشد چھینہ،ڈاکٹر احسان پنوں، ملک کرامت علی، چوہدری نوید حسن وڑائچ،حاجی محمد ادریس کویتی،میاں نوید منظور، محمد ریاض ڈھڈوال،محمد صدیق اکبرچاندو دیگر نے شرکت کی،اس موقعہ پر میاں نوید منظور نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دے کر نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر ثابت کر دیا، حالیہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے جس جرات، جذبے، جنگی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دشمن کو شکست دی، اس نے دنیا بھر کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، تقریب میں آپریشن بنیان مرصوص میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔