سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا انڈر ایج ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں جاری

منگل 20 مئی 2025 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں80 انڈر ایج ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے انڈر ایج ڈرائیورز کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ٹریفک حکام اور اہلکار انڈر ایج ڈرائیورز کو ان کے والدین کی جانب سے تحریری طور پر ضمانت ملنے کے بعد چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نہ دیں تاکہ وہ حادثات کا شکار نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹر یفک پولیس پشاور کے حکام انڈر ایج ڈرائیورز کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کیساتھ اس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :