پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اسکولوں کے اوقار کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے، وزیر تعلیم

منگل 20 مئی 2025 15:27

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔