Live Updates

بجٹ میں بے جا ٹیکسز سے گریز کیا جائے‘ جے یو آئی

عوام مہنگا ئی میں پس چکے ،بجٹ زمینی حقائق ،ملکی حالات کا ادراک کرتے ہوئے پیش کیا جائے

منگل 20 مئی 2025 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میںبے جا ٹیکسز سے گریز کیا جائے، عوام مہنگا ئی میں پس چکے ہیں بجٹ زمینی حقائق اور ملکی حالات کا ادراک کرتے ہوئے پیش کیا جائے،گزشتہ سالوں میں جاری کئے گئے ناقابل عمل ٹیکس آرڈنینس اور ایس آر اوز فوری ختم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ سادہ آسان ٹیکس نظام رائج کیا ، ایف بی آر کی مداخلت کم سے کم کی جائے تا کہ اسٹیک ہولڈرز باوقار اور باعزت انداز میں اپنے ٹیکسز فرائض ادا کریں ، چھوٹے تاجروں کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں اور حکومت ایف بی آر بجٹ کے حوالہ سے تاجروں سے بھی مشاورت کرے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات