قیدیوں کی بازیابی کے لیے اسرائیلی فوجی زنانہ لباس میں خان یونس داخل

القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش،ناکامی پر واپس روانہ ہوگئے

منگل 20 مئی 2025 15:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی فورس غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے وسط میں داخل ہو گئی ہے تا کہ اسرائیلی قیدیوں کو نکالنے کا مشن انجام دے سکے۔تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران کوئی اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کرایا جا سکا۔عرب ٹی و ی کے مطابق ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ یہ خصوصی فورس خواتین کا لباس پہن کر اور پناہ گزینوں کے بیگ اٹھائے ہوئے داخل ہوئی۔

(جاری ہے)

اس نے القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ قیدیوں کے ہمراہ سرنگوں سے باہر نکلا ہے۔ بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ وہاں کوئی قیدی موجود نہیں، تو فورس کارروائی کے بعد واپس چلی گئی، جب کہ اس کے نتائج پوری طرح واضح نہیں ہو سکے۔اسی دوران ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد القسام بریگیڈزکے ایک رہنما کو اغوا کرنا اور ساتھ ہی قیدیوں کو نکالنا تھا۔دوسری طرف، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج غزہ کے تمام علاقوں میں عربات جدعون کے نام سے آپریشن انجام دے رہی ہیں، تاہم ترجمان نے خان یونس کی اس مخصوص کارروائی کا ذکر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :