Live Updates

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے پروفیسراسٹیفن ڈرکون کی ملاقات، معیشت کو درپیش چیلنجز، مواقع اور صنعتی ترقی کے امکانات پرتبادلہ خیال

منگل 20 مئی 2025 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سےمعروف برطانوی ماہر اقتصادیات پروفیسر سٹیفن ڈرکون نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز، مواقع اور صنعتی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران میکرو اکنامکس، زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات و درآمدات اور صنعتی پالیسی جیسے کلیدی امور زیر بحث آئے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ ماضی میں ٹیکس کی شرح اور مہنگی بجلی نے صنعتی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا، تاہم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ کمزور صنعتوں کی بحالی کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔پروفیسر اسٹیفن ڈرکون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسی صنعتی پالیسی تشکیل دینی چاہیے جو ایک طرف صنعتوں کو تحفظ فراہم کرے اور دوسری طرف پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ترغیبات بھی دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقائی مقابلے کی فضا میں پاکستانی صنعتوں کو برقرار رکھنے کے لئے ایک مستقل اور دیرپا پالیسی ضروری ہے۔انہوں نے کسٹمز ٹیرفس کے صنعتوں اور برآمدات پر ممکنہ اثرات پر بھی روشنی ڈالی اور تجویز دی کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے صنعتی شعبوں کو خصوصی مراعات دی جانی چاہئیں تاکہ وہ مزید ترقی کر سکیں۔ہارون اختر خان نےکہا کہ ملکی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، اور حکومت اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات