ایس پی انویسٹی گیشن تورغر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

منگل 20 مئی 2025 16:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ایس پی انویسٹی گیشن تورغر شاہ نواز خان کی زیر صدارت شعبہ تفتیش کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ترجمان تورغر پولیس کے مطابق میٹنگ میں ضلع بھر میں ہونے والے جرائم، زیر تفتیش مقدمات اور تفتیشی عمل کے معیار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر میرٹ کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ مظلوموں کو انصاف ملے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مال مسروقہ کے مقدمات میں چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور انٹریس مقدمات میں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

ایس پی نے اقدام قتل، ضرر جیسے سنگین مقدمات میں نہ صرف ملزمان کی گرفتاری بلکہ استعمال شدہ آلات کی برآمدگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن تورغر نے کہا کہ تمام زیر تفتیش مقدمات میں چالان کی تیاری مقررہ 14 یوم کے اندر مکمل کی جائے اور عدالتوں سے جاری سمن و وارنٹ کی تعمیل کو پولیس قوانین کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کارسرکار میں غفلت یا بوگس تعمیل کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو جوڈیشل پالیسی پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ماتحت عملے کو شہادت کے دوران مکمل بریفنگ دی جائے تاکہ مقدمات میں عدالتی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :