Live Updates

وزیراعظم پاکستان نے متاثرین ایل او سی کی حقیقی معنوں میں داد رسی کی ہے،سردارعامرالطاف خان

منگل 20 مئی 2025 17:14

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) وزیر حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے متاثرین ایل او سی کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے بروقت فنڈز جاری کر کے ان کی حقیقی معنوں میں داد رسی کی ہے مشکل حالات اور مالی دباؤ کے باوجود وزیر اعظم پاکستان نے کشمیری عوام کا ساتھ دے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ غریب عوام کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیںسردار عامر الطاف خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس احسن اقدام کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ محض مالی امداد نہیں بلکہ ایک قومی احساس ہے جو ریاست کے سب سے پسماندہ اور متاثرہ عوام کے لیے کیا گیا ہم بحیثیت حکومتِ آزاد کشمیر اور کشمیری قوم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی امداد کروڑوں روپے براہ راست متاثرین کی دہلیز تک پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے جنگی صورتحال سے قبل ہی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا انتظامیہ مسلسل الرٹ رہی تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا اور زخمیوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں جنگ کے بعد ہم نے متاثرہ خاندانوں کی فوری داد رسی کی ان تک مالی امداد پہنچائی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑاہم نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی اور ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ان کا مشن صرف وقتی ریلیف نہیں بلکہ مستقل بحالی اور بہتری کی راہ ہموار کرنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ایل او سی کے متاثرہ عوام کو نہ صرف فوری ریلیف دیا جائے بلکہ ان کے لیے روزگار تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ہم ایسے دیرپا منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن سے وہ اپنی زندگیوں کو بہتر انداز میں دوبارہ سنوار سکیں خود براہ راست فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل کو سن رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیںہم اپنی کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیںاور ان کی فلاح و بہبود ہی ہماری اولین ترجیح ہے ہم متاثرین کے درد کو سمجھتے ہیں اور ان کے دکھوں کا مداوا کر رہے ہیں-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات