گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائی، 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 20 مئی 2025 17:19

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی او گیپکو سمبڑیال عرفان علی نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے آصف علی اور صغیر احمد کے خلاف بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :