Live Updates

تھرپارکر ،محکمہ عشر زکوٰۃ تھرپارکر کی جانب سے 40 لاکھ کے مالی مدد کے چیک تقسیم کیے گئے

منگل 20 مئی 2025 17:19

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) محکمہ عشر زکوٰۃ کی جانب سے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر ریٹائرڈ کیپٹن محمد حنیف فرید نے محکمہ عشر زکوٰۃ تھرپارکر کی جانب سے 40 لاکھ کے چیک مستحقین میں تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی آفیسر عشر زکوٰۃ عمران طیب نے بتایا کہ تھرپارکر ضلع کے سات تحصیلوں کے مستحقین میں چیک تقسیمِ کیے گئے ہیں، جس میں مالی مدد کے لیے 10 ہزار اور لڑکی کی شادی میں مدد کے 30 ہزار کے چیک دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مالی مدد سندھ حکومت کی جانب سے کی جا رہی ہے، مزید چیک بجٹ آنے کے بعد تقسیم کیے جائیں گے۔\378

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :