ایبٹ آباد،ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی کے حوالے سے نجی سکول میں سیمینار

منگل 20 مئی 2025 17:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے نجی سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی ہدایت پر انٹر نیشنل پبلک سکول اینڈ کالج سپلائی میں طلبہ کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے انسپکٹر ذوالفقار علی نے ٹیم کے ہمراہ شرکاکو ٹریفک قوانین،روڈ کے رولز اینڈ ریگولیشن،سڑک پر پیدل چلنے اور سڑک کراس کرنے کے اصول،موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتے وقت اپنائے جانے والے اصولوں کے ساتھ ساتھ دیگر قوانین کے حوالے سے آگاہی دی۔اُنھوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔