احمدپورشرقیہ ،ایڈیشنل کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلے میں احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا

منگل 20 مئی 2025 17:55

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ایڈیشنل کمشنر اشتمال فاروق ڈوگر نے ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے سلسلے میں احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر کا معائنہ، ریکارڈ کی پڑتال اور ریونیو عملہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے یہ دورہ کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی خصوصی ہدایت پر کیا۔

۔ انہوں نے ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے سلسلے میں بی ڈبلیو ایم سی کی ڈمپ سائٹ کابھی دورہ کیا اور احمد پور شرقیہ میں جاری منصوبوں اور کارکردگی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔بریفنگ کے دوران ایڈیشنل کمشنر فاروق ڈوگرکو بتایا گیاکہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی نجی کنٹریکٹرز کے ذریعے صفائی کے امور انجام دیے جا رہے ہیں اور شہریوں کی جانب سے موصولہ شکایات کا ازالہ ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بی ڈبلیو ایم سی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے لوگوں سے براہ راست رابطہ کرکے شکایت کے حل سے متعلق کمپنی کی کارکردگی دریافت کی۔ انہوں نے شکایات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور دیگر شعبہ جات کابھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر اشتمال نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر صفائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :