گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا خالد محمود کی ملاقات

منگل 20 مئی 2025 23:07

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا خالد محمود نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنرنے خالد محمود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ملاقات میں مالی امور، پبلک فنڈز کے استعمال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا کو ادارہ کے محکمانہ امور، صوبائی حکومت کے بجٹ معاملات سمیت اپرکوہستان میں حالیہ میگا کرپشن اسکینڈل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتنے بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے اسکینڈل پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا مالی اسکینڈل صوبہ کے مالی امور میں شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ اسکینڈل میں ملوث مرکزی کرداروں، سہولت کاروں کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عوامی وسائل کا مثر اور شفاف استعمال اچھی حکمرانی کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اکانٹنٹ جنرل آفس مالی شفافیت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ملاقات میں ایڈیشنل اکانٹنٹ جنرل سیف الاسلام بھی موجود تھی-