Live Updates

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی اعلیٰ ترین رینک فیلڈ مارشل پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے آرمی چیف کی غیر معمولی قیادت، بے مثال عزم اور قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات کو سراہا بالخصوص حالیہ کامیاب آپریشنز معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی شاندار قیادت پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات