تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغواء ہونے والے دو مغوی بازیاب

منگل 20 مئی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) کراچی کمپنی تھانہ کی حدود سے اغواء ہونے والے دو مغوی بخیریت بازیاب کرا لئے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کے اغواء اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 8ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

مغویوں کو برآمد کرنے کے لئے پولیس ٹیموں نے تھانہ کرپا کی حدود میں ایک ڈیرے پر ریڈ کیا،ڈیرے میں چھپے ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کی بدولت پولیس پارٹی محفوظ رہی۔

ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا ایک ساتھی ملزم زخمی ہو گیا،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ سنسنی خیز انکشافات کی بھی توقع ہے۔