Live Updates

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی جنرل سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی اور ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے،آپریشن بنیان مرصوص کی منصوبہ بندی ،حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاک۔بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی،فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتی ہے،یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے،ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا،پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات