سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے نواب سردار خان چانڈیو کی ملاقات

منگل 20 مئی 2025 22:50

کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نواب سردار خان چانڈیو کی ملاقات۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاست سندھ اور بلوچستان میں قبائلی معاملات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔